رمیش کیسر
نوشہرہ //گور نمنٹ ڈگری کالج نوشہرہ کے بچوں نے جموں یونیورسٹی انتظامیہ کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے نوشہرہ سڑک کو ایک گھنٹے ٹریفک کیلئے بند رکھا ۔احتجاج کرتے ہوئے بچوں نے کہاکہ جموں یونیورسٹی منتظمین نے جن بچوں کے امتحان میں نمبرات کم تھے ان کو پاس کر دیا ہے جبکہ جن کے نمبرات زیاددہ تھے ان کو فیل کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے بچوں کی فیس کے سلسلہ میں بھی ان کو پریشانی میں مبتلا کر دیا گیا ہے ۔بچوں کے احتجاج کی وجہ سے نوشہرہ سڑک پر ٹریفک کی آمد ورفت بھی متاثر ہوئی ۔اس دوران کالج پروفیسروں کی یقین دہانی کے بعد بچوں نے احتجاج ختم کردیا جس کے بعد ٹریفک کو دوبارہ سے بحال کر دیا گیا ۔