نیویارک/عالمی سطح پر افواج کی صلاحیت اور کارکردگی کے اعتبار سے جاری ہونے والی درجہ بندی میں دنیا کی طاقتور افواج کی 2021کی رینکنگ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق امریکا پہلے، روس دوسرے، چین تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ رینکنگ میں بھارت بدستور چوتھے، جاپان پانچویں نمبر پر رہے البتہ پاکستان 15ویں نمبر سے چھلانگ لگاکر 10ویں نمبر پر آکر ٹاپ ٹن میں شامل ہوگئی ہے۔پاکستان نے ایران ، انڈونیشیا، اسرائیل اور کینیڈا کو پیچھے چھوڑ دیا۔رینکنگ کی بنیاد پچاس سے زائد فیکٹرز کو مد نظر رکھ کر کی جاتی ہے۔ ان فیکٹرز میں ملٹری حجم سے لے کر ملک کی فنانشل پوزیشن، جغرافیائی حیثیت جیسے عوامل شامل ہیں۔رینکنگ میں ترکی، اٹلی، مصر، ایران، جرمنی ، انڈونیشیا، سعودی عرب، سپین، آسٹریلیا ، اسرائیل اور کینیڈا سے پیچھے ہیں۔ سال 2021میں مصر، جرمنی، اسرائیل، شمالی کوریا، جنوبی افریقہ، میانمار، کولمبیا، رومانیا، میکسیکو، پیرو، ڈنمارک، عراق، شام، انگولا، بلغاریہ کی دنیا کے طاقتور ترین ممالک کی فہرست میں تنزلی ہوئی ہے۔