عاصف بٹ
کشتواڑ //ضلع ہسپتال کشتواڑ میں ایک بزرگ خاتون کی مبینہ طور پر علاج میں غفلت کے باعث موت واقع ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے،جسکے بعد لواحقین نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا جبکہ لواحقین اور مقامی لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ متاثرہ خاندان نے ہسپتال انتظامیہ اور طبی عملے پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کی بعد دوپہر مذکورہ بزرگ خاتون کو طبیعت بگڑنے پر ضلع ہسپتال کشتواڑ لایا گیا، جہاں لواحقین کے مطابق انہیں ہسپتال عملے نے غلط ادویات دی جسکے سبب انکی موت واقع ہوئی ۔لواحقین نے الزام لگایا کہ ہسپتال عملے نے انھیں غلط انجیکشن لگایا جسے انکی موت واقع ہوئی۔ واقعہ کے بعد ہسپتال میں کچھ دیر کے لیے کشیدگی کا ماحول پیدا ہو گیا جسکےبعد پولیس و سیول انتظامیہ موقعہ پر پہنچی جبکہ مقامی لوگوں نے بھی اس واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ لواحقین نے بتایا مریض کا نسخہ بھی عملے نے غایب کردیا ہے جسپر ڈاکٹروں نے ادویات لکھی تھی جبکہ انھوں نے ہسپتال عملے سے انھیں نسخہ دینے کا مطالبہ کیا تاکہ مقدمہ درج کیاجاسکے۔ وہی انتظامیہ نے قصواروں کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔جسکے بعد لواحقین نے نعش کو اخری رسومات ادا کرنے کیلے لیا۔۔