ڈوڈہ// ڈپٹی کمشنر وکاس شرما نے کہا کہ ڈوڈہ ڈسٹرکٹ میں روزانہ مثبت شرح میں مسلسل کمی کے ساتھ کوڈ 19 میں صورتحال بہتر دکھائی دے رہی ہے۔ڈی سی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا "اس ضلع میں فی الحال 1029 مثبت معاملات ہیں جبکہ گذشتہ ماہ کے مقابلے میں روزانہ کی مثبت شرح 5 فیصد رہ گئی ہے"۔انہوں نے بتایا کہ دیہی کووڈ سہولیات کو تمام پنچایتوں میں کام کر لیا گیا ہے اور ان مراکز میں تربیت یافتہ ASHA کارکنوں نے گذشتہ 7 دنوں میں 500 سے زیادہ RAT ٹیسٹ کئے ہیں۔ویکسی نیشن کے سلسلے میں ڈی سی نے بتایا کہ 45 سال اور اس سے اوپر کی آبادی میں سے 69 فیصد سے زیادہ کو کووڈ ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 100 فیصد ٹیکہ لگانے کے لئے کم ویکسی نیشن والے علاقوںکی نشاندہی کی گئی ہے۔ضلع میں آکسیجن جنریشن کے موجودہ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے بارے میں ڈی سی نے بتایا کہ امکان ہے کہ ایرا اگلے ہفتے تک گندوہ اور ڈوڈہ میں دو پلانٹس کی تنصیب کا آغاز کرے گی۔ڈی سی نے آگاہ کیا کہ کووڈ پروٹوکول کے نفاذ میں شدت آچکی ہے اور لوگوں کو ان کی حفاظت کے لئے اسی پر عمل کرنے کی ترغیب دی جارہی ہے۔