کشتواڑ//18 اگست سے شروع ہونے والی مچیل یاترا کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے ضلع ترقیاتی کشمنر انگریز سنگھ رانا کی قیادت میں ایک جائزہ اجلاس کا اہتمام کیا گیا ۔اجلاس میں سرو شکھتی سیوا سنستھان کے ممبران نے ڈی سی کو یاترا کے سلسلہ میں مختلف مدعوں سے باخبر کیا۔ممبران نے یاتریوں کی سہولیت کے لئے منعقد کئے جارہے لنگر میں معاونت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اس موقعہ پر ڈی سی نے متعلقہ محکموں سے سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کرنے کی ہدایت دینے کے علاوہ پینے کے پانی، بجلی ،اسٹریٹ لائٹس ،ایندھن کے لئے لکڑی، گیس سلنڈر ،راشن سپلائی ،الیکٹرک جنریٹر ،طبی اور ٹیلیفون، ایمبولنس خدمات ،عارضی ٹائیلٹ اور یاتریوں کو گلاب گڑھ تک لانے و لیجانے کے لئے کافی تعداد میں گاڑیاں میسر رکھنے کی بھی ہدایت دی۔دریں اثنا ، ڈی سی نے سنستھا سے یاترا کے روٹ پر صفائی کا خاص دھیان کرنے کی گُذارش کی ،تاکہ یاتریوں کو یاترا کرنے میں کوئی دقت نہ آئے۔انہوں نے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کو بھی اس سلسلہ میں بیداری پیدا کرنے کی درخواست کی۔انہوں نے شام 7.00بجے کے بعد کسی بھی یاتری کو گلاب گڑھ سے آگے جانے کی اجازت نہ دینے کی ہدایت دی۔اے آر سی کشتواڑ کو اس سلسلہ میں نوڈل افسر مقرر کیا گیا ۔اجلاس میں ایس ایس پی کشتواڑ ابرار احمد چودھری، سی پی او ،کمانڈنٹ 9 سیکٹر آر آر، اے سی آر، اے سی ڈی، ایس ڈی ایم پاڈر، تحصیلدار پاڈر، مچیل، دربشالہ،ناگسینی۔ او سی گریف، و دیگر ضلع افسروں نے شرکت کی۔