گاندر بل//محکمہ سماجی بہبود کی سیکریٹری شیتل نندا جو کہ ضلع کے ترقیاتی کاموں اور دیگر متعلقہ امور کی نگرانی کیلئے گاندر بل کی انچارج سیکریٹری بھی ہیں ، نے گاندر بل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایک میٹنگ کی صدارت کی اور ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبے اور فلاحی اسکیموں کے تحت مختلف کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا ۔ میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی گاندر بل ، اے ڈی سی ، اے سی آر ، سی پی او ، اے سی ڈی ، ایس ڈی ایم کنگن ، ایس ای پی ڈبلیو ڈی ( آر اینڈ بی ) ، ایس ای کے پی ڈی سی ایل اور دیگر ضلعی اور سیکٹورل افسران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر اے ڈی ڈی سی نے مختلف شعبوں کے تحت ہونے والے مختلف ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائیزہ پیش کیا اور کئی منصوبوں پر عملدرآمد پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں جانکاری دی ۔ سیکریٹری نے کاموں کی باقاعدہ نگرانی پر زور دیا اور ضلعی سربراہان کو ہدایت دی کہ وہ اہداف کو پورا کریں اور ضلع میں اہم منصوبوں کی تکمیل کیلئے ٹائم لائینز طے کریں ۔ تعلیم کے شعبے کا جائیزہ لیتے ہوئے سیکرٹری نے کہا کہ ضلع میں شرح خواندگی کو بڑھانے کیلئے دور دراز علاقوں میں مزید نئے پرایمری اور مڈل اسکول قائم کرنے کی ضرورت ہے ۔ سیکرٹری نے ضلع میں موسم سرما کی تیاریوں کا مختصر جائیزہ بھی لیا اور ایس ای کے پی ڈی سی ایل گاندر بل سے کہا کہ وہ کٹوتی کے شیڈول کی وسیع تشہیر کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ مطلع شدہ شیڈول کے مطابق اس پر سختی سے عمل کیا جائے ۔سیکریٹری نے گرلز ہائیر سکینڈری اسکول گاندر بل میں 199.50 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ 12 کمروں والی تین منزلہ اسکول کی عمارت کا افتتاح کیا اور پاندچھ میں اولڈ ایج ہوم کے کام کی پیش رفت کا بھی معائینہ کیا ۔