ممبئی// تیز گیند باز محمد شمی کورونا سے متاثر پائے جانے کے بعد ہندوستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹی۔20 انٹرنیشنل سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے سکریٹری جے شاہ نے اتوار کو کہا کہ سلیکشن کمیٹی نے شمی کی جگہ امیش یادو کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ذرائع کے مطابق شمی کورونا انفیکشن کی وجہ سے 20 ستمبر کو ہونے والے پہلے ٹی 20 میچ کے لیے موہالی نہیں پہنچے تھے۔ یہ اطلاع بی سی سی آئی کے متعلقہ عہدیداروں اور ٹیم مینجمنٹ کو 17 ستمبر بروز ہفتہ کو شمی کی جگہ ٹیم میں آنے والے امیش حال ہی میں لندن سے ہندوستان آئے ہیں۔ امیش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں مڈل سیکس کے لیے کھیل رہے تھے لیکن پٹھوں میں چوٹ کی وجہ سے بنگلورو میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بحالی کے لیے گھر واپس آئے ہیں۔کاؤنٹی نے 17 ستمبر کو ایک بیان میں کہا کہ امیش، جو بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم کے ساتھ بحالی کے لیے ہندوستان آئے تھے، “چار روزہ میچ میں مطلوبہ کام کا بوجھ سنبھالنے کے لیے کافی ٹھیک نہیں تھے” اور اس لیے وہ اس میں شرکت نہیں کریں گے۔ وہ مزید کاؤنٹی چمپئن شپ میں حصہ نہیں لیں گے۔‘‘34سالہ امیش نے اپنا آخری ون ڈے اکتوبر 2018میں کھیلا تھا، جبکہ ٹی 20انٹرنیشنل فروری 2019 میںتھا۔ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 20 ستمبر سے موہالی میں ہوگا۔ اس کے علاوہ ایک میچ 23 ستمبر کو ناگپور اور ایک میچ 25 ستمبر کو حیدرآباد میں کھیلا جائے گا۔