واشنگٹن //وائٹ ہاؤس نے کہا ہے اب کی بار شمالی کوریا نے جس میزائل کا تجربہ کیا ہے اس کی رینج پچھلے تین تجربوں میں استعمال ہونے والے میزائلوں سے کم تھی۔شمالی کوریا نے ایک ہفتہ پہلے ایک ایسے نئے میزائل کا تجربہ کیا تھا جو اس کے بقول جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔شمالی کوریا نے اتوار کے روز ایک بار اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنے میزائل تجربے جاری رکھے گا۔گزشتہ سوموار کو ہی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ مزید میزائل تجربے کرنے سے باز رہے۔جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے کہا کہ اتوار کو داغیجانے والے میزائل نے 500 کلو میٹر تک بحیرہ جاپان میں سفر کیا۔ اس سے پہلے شمالی کوریا نے جو تجربہ کیا تھا اس نے 700 کلو میٹر تک دور تک سفر کیا تھا۔جاپان کے کابینہ کے چیف سیکرٹری یوشیدا سوگا نے ایک پریس کانفرنس کو بتایا کہ شمالی کوریا سے احتجاج کیا گیا ہے۔