بھدرواہ //ناجائز شراب کی بدعت کے خلاف جاری مہم کے دوران پولیس نے ناجائز شراب کی50 فروٹیاںبرآمد کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے ایک شراب فروش کو گرفتارکیا ہے۔پولیس بیان کے مطابق ایڈشنل ڈسٹرکٹ بھدرواہ میں نئے بس اسٹینڈ کے علاقہ میں پولیس نے ایک شراب فروش کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے50 فروٹیاںبرآمد کی ہیں۔پولیس نے ایک اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ا یس ایچ او پولیس اسٹیشن بھدرواہ منیر خان کی قیادت ، زیر نگرانی ایس ڈی پی او بھدرواہ توصیف احمد اور اے ایس پی راجندر سنگھ، نئے بس اسٹینڈ کے نزدیک کوٹلی پُل پر ایک خصوصی ناکہ لگایا ۔ناکہ کے دوران پولیس کی ٹیم نے ایک شخض کومشکوک حالات میں گھومتے پھرتے دیکھا ۔ ایس ایچ او منیر خان کے مطابق مبینہ مشکوک شخض نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس نے اسے بڑی ہوشیاری سے گرفتار کیا اور اسکے قبضہ سے ناجائز شراب کی50فروٹیاں بر آمد کیں۔مبینہ ملزم کی پہچان نرمل کمار ولد سدیش راج ساکنہ ٹھوبا ، بھدرواہ کے بطور کی گئی ہے۔پولیس نے اس سلسلہ میں مبینہ ملزم کے خلاف پولیس اسٹیشن بھدرواہ میں ایک معاملہ زیر ایف آئی آر نمبر 96/2018 درج کیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔