کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کی سب ڈویڑن چھاترو میں بدھ کی دیررات پیش آئے سڑک حادثے میں دوافراد ہلاک جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا جسکا علاج جاری ہے۔پولیس تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ بدھ کی دیر رات 11بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب گاڑی زیرنمبر JK17A2014 کشتواڑ سے ملہر کی طرف جارہی تھی کہ غوزر پل کے قریب گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر نالے میں جاگری جس میں کل تین افراد سوار تھے۔ حادثے کی خبر ملتے ہی پولیس ، فوج ،رضاکارانہ تنظیموں و مقامی لوگوں نے بچاوکاروائی عمل میں لائی۔ گاڑی میں سوار خاتون کی موقع پرہی موت رونما ہوئی جبکہ دوسرا شخص ہسپتال میں دم توڑ بیٹھاجبکہ ایک شخص ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔ ہلاک ہوئے افراد کی شناخت لال دیوی زوجہ دونھی چند ساکنہ مولہرو محمد ایوب ولد محمد اسلم ساکنہ ملہر کے طور ہوئی ہے جبکہ زخمی کی شناخت امجد حسین ولد غلام احمد ساکنہ ملہر کے طور ہوئی ہے۔