جموں//شنی جینتی کے موقعہ پر یہاں لکشمی نرائن مندر کمپلیکس واقع گاندھی نگر میںسینکڑوں کی تعداد میں عقیادت مندوں نے شنی دیو مندر میں حاضری دی۔شنی دیو جینتی کے سلسلہ میںیہاں مندر کے احاطہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ،جس میں نامور شاستریوں نے مذہبی جوش و خروش سے یہ دن منایا ۔تقریب کا آغاز صُبح کو رودر ابھیشیک ،گنیش پوجا ،نو گرہ پوجا، شنی چالیسہ اور آرتی سے کیا گیا ،جس کا اختتام شام کو شنی مہاراج کی کتھا سے کیا گیا۔عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد نے صُبح اور شام دونوں موقعوں میں شرکت کی۔سابقہ وزیر اور لکشمی نرائن مندر منیجمنٹ ٹرسٹ گاندھی نگر نے شنی مہاراج کے طاقت کو اجا گر کیا اورشنی شنگناپور مندر مہاراشٹر اور وہاں سے لائی گئی متبرک شلہ کی پوری دلیل بیان کی،جسے یہاں گاندھی نگر مندر احاطہ میں شنگنا پور کے نامور پنڈت نے بذات خود م،ناسب پوجا ارچنا کے ساتھ نصب کیا ۔تمام ٹرسٹئیوں /خصوصی مدعووں کے علاوہ عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور دن بھر تقریبات کے دوران بھجن کیرتن گائے اور بھگوان شنی سے دعائیں حاصل کیں۔پروگرام کے اختتام پر پرشاد بھی تقسیم کیا گیا ۔