گاندربل//سینٹرل یونیورسٹی کشمیر کے مختلف شعبوں میں داخلوں کے سہ روزہ امتحان جمعہ کو شرو ع ہوئے۔تین روز تک جاری رہنے والے اینٹرنس امتحان کے پہلے دن سینکڑو ں طلاب نے مختلف شعبوں میں داخلوں کیلئے شرکت کی۔سنیٹرل یونیورسٹی کشمیر نے رواں سال نئی پہل کے تحت مختلف داخلہ کورسوں کیلئے کشمیر میں الگ سے انٹر نس امتحان لینے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت تمام تر انتظامات کے بیچ جمعہ سے تین روز تک جاری رہنے والے انٹر نس امتحانات کا آغاز کردیا گیا ہے۔اس موقع پر کووِڈ – 19 سے بچنے کیلئے ایس او پیز پر مکمل طور پر عملدرآمد کیا گیا.پہلے دن گرین کیمپس ، تولہ مولہ کیمپس ، نونر کیمپس ، گاندربل میں سائنس اور آرٹس بلاک میں قائم کئے گئے مختلف امتحانی مراکز میں سینکڑوں امیدواروں نے مختلف شعبوں میں داخلہ حاصل کرنے کیلئے امتحانات میں شرکت کی۔ادھر گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین اننت ناگ ، گورنمنٹ ڈگری کالج بائزاننت ناگ ، گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین بارہمولہ ، ایس پی کالج سرینگر ، امر سنگھ کالج ، گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن سرینگر ، گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن سرینگر ، گورنمنٹ ڈگری کالج بمنہ ، سنٹرل یونیورسٹی جموں ، اڑیسہ اور کیرالہ کی یونیورسٹیوں کے علاوہ بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری، گورنمنٹ ڈگری کالج کرگل اور جامعہ ہمدرد یونیورسٹیوں میں بھی انٹرنس مراکز منعقد کئے گئے تھے ۔