اشرف چراغ
کپوارہ //ایک اور کارنامہ انجام دیتے ہوئے سوگام لولاب کے کامران محمد شمس وانی نامی نوجوان نے سری نگر میں منعقدہ سینئر ووشو چیمپئن شپ میں ” چاندی کا تمغہ” جیت لیا ہے۔ ووشو چیمپئن شپ میں ملک بھر کی 43 ٹیموں نے حصہ لیا۔کامران جو بنیادی طور پر سوگام لولاب سے تعلق رکھتا ہے اور اب عارضی طور پر سری نگر میں مقیم ہے نے پہلی چیمپئن شپ میں ” چاندی کا تمغہ” جیت کر پوری لولاب وادی کا نام روشن کیا ہے۔ چیمپئن شپ جس میں ملک بھر کی تقریبا 43 ٹیموں نے حصہ لیا جس میں آئی ٹی پی بی، بی ایس پی، پولیس، سی آر پی ایف کی سروس ٹیمیں شامل تھیں۔ کامران نے کشمیر عظمی بتایا کہ “بارہا کوششوں کے بعد یہ کارنامہ جیتنے کے بعد بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ میں بلاشبہ ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے وقتا فوقتا میری حمایت اور رہنمائی کی”۔ کامران اس وقت پنجاب میں “پنجاب اکنامکس ہونسٹ” میں زیر تعلیم ہے۔ کامران کے والد محمد شمس نے کہا کہ میرے بیٹے نے کامیابی سے یہ سنگ میل کیا اورمجھے فخر ہے”، محمد شمس ایک ریٹائرڈ انجینئر ہیں جب کہ ان کی والدہ ہائی سکول شالٹینگ سری نگر کی ہیڈ مسٹرس ہے ۔