جموں//ریاست میں سیریکلچر سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے اور انہیں عام کرنے کے ایک حصے کے طور پر گورنر کے مشیر کے وجے کمار نے سیریکلچر محکمے کی طرف سے تیار کئے گئے پہلے کلینڈر کو جاری کیا ۔ سیکرٹری زراعت منظور احمد لون ، ڈی جی پلاننگ اے کے گنڈھوترہ ، ڈائریکٹر سیریکلچر گلزار احمد شبنم اور کئی دیگر افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر موصوف نے سیریکلچر سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے کیلئے محکمہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کلینڈر کی بدولت عام لوگوں کو غنچہ ابریشم کی سکیموں اور دیگر سرگرمیوں کے بارے میں روشناس کرانے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے محکمہ پر زور دیا کہ وہ میڈیا کا استعمال کر کے کسانوں کو سیریکلچر کے فوائد اور طور طریقوں کے بارے میں جانکاری دیں انہوں نے کہا کہ اس سیکٹر کا دائرہ کار وسیع کرنے کی ضرورت ہے تا کہ روز گار کے زیادہ سے زیادہ مواوع پیدا ہو سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے بچوں کا کی ڈبل کراپنگ کی جانی چاہئیے ۔ سیکرٹری زرارعت نے اس موقعہ پر کلینڈر کے مختلف خصوصیات پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں ملبری پودوں کی کاشتکاری اور غنچہ ابریشم کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں جانکاری درج ہے جس سے کسان بھور پور طریقے پر فائدہ حاصل کر سکتے ہیں ۔