جموں //سی آر پی ایف نے بر وقت کاروائی کرکے جی ایم سی ایچ کو آتشزنی سے بچالیا ہے۔سی آر پی ایف کی جانب سے جاری ایک پریس بیان کے مطابق گذشتہ رات جی ایم سی ایچ کے ڈرگ اسٹور عمارت کو آگ لگی۔ملحقہ ہی سی آر پی ایف اہلکار ڈیوٹی پر تعینات تھا، جس نے عمارت سے دھواں نکلتے دیکھا۔خطرہ کو بھانپتے ہوئے مذکورہ اہلکار نے فوری طور سے معاملہ کیمپ کے سینئر اہلکاروں کی نوٹس میں لایا ،جس نے اسکی اطلاع جی ایم سی ایچ اہلکاروں کو دی اور پر سپاہیوں کو موقعہ پربھیجاگیا ۔ اسی دوران فائر برگیڈ بھی جائے موقعہ پر پہنچ گئی ،تاہم عمارت پوری طرح سے دھویں کے گھیرے میں آگئی تھی۔اس دوران سی آر پی ایف اہلکاروں نے فائر برگیڈ عملہ کے ہمراہ کھڑکیاں توڑ کر آگ بُجھانے کا کام شروع کیا۔اسکے بعد سی آر پی ایف سینئر اہلکاروںاور جی ایم سی ایچ حُکام بھی موقعہ پر پہنچ گئے۔سی آر پی ایف اور فائر برگیڈ عملہ نے رات بھر مشترکہ کارروائی کرکے آگ بجھانے کا کام کیا اور آخر کار اگلی صُبح آگ بجھائی گئی۔ سی آر پی ایف اہلکار کی چوکسی اور بہادری نے آگ بجھانے کے کام میں مدد کی اور اسے مزید پھیلنے سے روکا۔