جموں //4 ۔اپریل 2019سے شروع ہوئے سہ روزہ چیت چتردشی میلہ ہفتہ کے روز یعنی کہ 6۔اپریل 2019 کو اختتام پذیر ہوا،جسکا اہتمام شری لکشمی نرائن مندر منیجمنٹ ٹرسٹ ، ڈوگرہ صدر سبھا جے اینڈ کے،اور پُر منڈل /اتربنی شرائن ڈیولپمنٹ کمیٹی نے زیر قیادت سابقہ وزیر گلچین سنگھ چاڑک کیا تھا ۔نے 25ویں سالانہ چھڑی یاترا کے سلسلہ میں کیا ہے۔اس سلسلہ میں پیر کے روز منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے ٹھاکور گلچین سنگھ چاڑک نے خطاب کرتے ہوئے چھڑی یاترا شروع کرنے کی اہمیت کے بارے میں جانکاری دی۔پُر منڈل کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے چاڑک نے کہا کہ یہ شرائن دریائے دیوک کے کنارے پر واقع ہے،جسے عا م طور سے گپت گنگا کے نام سے پکارا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس متبرک مقام کو ’’چھوٹا کاشی ‘‘ کے نام سے بھی منسوب کیا گیا ہے،کیونکہ اس مقام پر ہندو اپنے فوت ہوئے رشتہ داروں کی آخری رسم و رسومات انجام دیتے ہیں۔انہوں نے اس بات پر ناراضگی کا اظہار کیا کہ اس مقام کی پاکیزگی اور تاریخی اہمیت کے باوجود متعلقہ سرکاروں نے اسے فراموش کیا ہے۔چاڑک نے سرنسر ۔مانسر ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے مبینہ عدم تعاون پر تشویش کا اظہار کیا ہے،جس کی وجہ سے اس شرائن کا دورہ کرنے والے یاتریوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔انہوں نے سرکار سے فوری طور دریائے دیویکا کے کناروں پر نہانے کے گھاٹ تعمیر کرے ،تاکہ یاتریوں کو سہولیات ہوں۔انہوں نے سرکار سے پرمنڈل کے مین مندر کے نزدیک لعشوں کی آخری رسومات ادا کرنے پر فوری طور سے روک لگانے کا مطالبہ کیا اور اس سلسلہ میں تعمیر کئے گئے شمشان گھاٹ کا استعمال یقینی بنانے کی اپیل کی ہے، تاکہ یاتری خصوصا خواتین اور بچے بغیر کسی پریشانی کے یاترا کر سکیں۔انہوں نے میلہ کے دوران لنگر سہائیک سمتی بڑی براہمناں کی جانب سے یاتریوں کے لئے کھانا و دیگر اشیائے خوردنی مہیا کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا ۔ پریس کانفرنس کے دوران ایس سی ریکھی، دیپک گپتا، پریم ساگر گپتا، بریگیڈئر ایم ایس جموال، پرمنڈل/اتر بینی شرائن ڈیولپمنٹ کمیٹی کے ممبران ، گھمبیر دیو سنگھ چاڑک و دیگران بھی موجود تھے۔ اس موقعہ پر شری لکشمی نرائن مندر منیجمنٹ ٹرسٹ گاندھی نگر کی جانب سے بکرمی سموت 2076 کا سالانہ کلینڈر بھی جاری کیا گیا ۔