سرینگر //ڈائریکٹر سکمز ڈاکٹر اے جی آہنگر نے سنیچر کو عمر رسید شہریوں اور سبکدوش مرکزی ملازمین کیلئے علیحدہ رجسٹریشن کائونٹر کا افتتاح کیا ۔ افتتاحی تقریب میں سینٹر گورنمنٹ پینشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کشمیر (سی جی پی ڈبلو اے) کے صدر محمد شفیع پنڈت، ڈاکٹر رفیق مسعودی اور ایسوسی ایشن کے دیگر نمائندے بھی موجود تھے۔ نئے رجسٹریشن کائونٹر سے جموں و کشمیر کے عام لوگوں کو راحت نصیب ہوگی۔ ڈائریکٹر سکمز ڈاکٹر اے جی آہنگر نے سی جی پی ڈبلو اے کشمیر اور اسپتال انتظامیہ کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ عمررسیدہ شہریوں کیلئے شروع کیا گیا ہے اور اس سے ان کو بغیر کسی تکلیف کے خدمات دستیاب ہونگی۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ مذکورہ کائونٹرپر آنے ولے لوگوں کیلئے بغیر رقم سہویات دستیاب رکھی جائیں۔اس موقع پرڈین سکمز صورہ ڈاکٹر عمر جاوید شاہ،صدرسی جی پی ڈبلو اے محمد شفیع پنڈت، ڈین سکمز ڈاکٹر عمر جاوید شاہ،ڈاکٹر رفیق مسعودی، میڈیکل سپر انٹنڈنٹ سکمز ڈاکٹر فارو ق احمد جان اور دیگر افسران موجود تھے۔