سکالر شپ نام : آئی سی اے آئی ڈاکٹورل سکالرشپ
تفصیل : دی انسٹی چیوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹنٹس آف انڈیا ’’آئی سی اے آئی ڈاکٹورل سکالرشپ سکی 2020‘‘ کیلئے آئی سی اے آئی کے ایسے ممبران سے درخواستیں طلب کرتا ہے جنہوںنے دسویں یا بارہویں جماعت کے امتحانات میں کم ازکم75فیصد نمبرات حاصل کئے ہوں۔یہ سکالر شپ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن سے تسلیم شدہ بھارتی یونیورسٹیوں/ڈیمڈ یونیورسٹیوں/کالجوں ،آئی آئی ایمز(جن کے پاس آڈیٹنگ ،ٹیکزیشن ،کامرس ،مینجمنٹ اور اکائونٹنگ ڈسپلن میں کسی یونیورسٹی یا آئی آئی ایمز سے تسلیم شدہ پی ایچ ڈی پروگرام ہو)سے تسلیم شدہ پی ایچ ڈی سکالروں کو دی جائے گی۔
اہلیت : یہ سکالر شپ اُن امیدواروں کیلئے کھلی ہے جن کے پاس آئی سی اے آئی کی ممبر شپ ہو اور جنہوںنے دسویں یا بارہویں جماعت میں کم از کم75نمبرات حاصل کئے ہوں۔وہ کسی تسلیم شدہ یونیورسٹی یا ادارے کے پی ایچ ڈی سکالرہونے چاہئیں اور فی الوقت آڈیٹنگ ،ٹیکزیشن ،کامرس ،مینجمنٹ اور اکائونٹنگ ڈسپلن میں ڈاکٹورل ریسرچ کررہے ہوں ۔ان کی عمر40سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے اور وہ کسی دوسری حکومتی سکالر شپ یا فیلوشپ سے فائدہ نہیں اٹھارہے ہوں۔
مشاہرہ: 50ہزار روپے فی سال
درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ: 31جولائی 2020
جمع کرنے کا طریقہ: صرف آن لائن
برقی پتہ : www.b4s.in/gk/NCS1
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سکالر شپ کا نام: بائیو میڈیکل انجینئر نگ انٹر نیشنل ایکسلنس ایوارڈ
تفصیل : یونیورسٹی آف سٹریتھکلائیڈ ،گلاسگو برطانیہ اعلیٰ تعلیم یافتہ بیرونی ممالک کے خواہشمند امیدواروں سے ایم ایس سی اور ایم آر ایز بائیو میڈیکل انجینئر کورسز اور پراستھیٹک و آرتھو ٹیکس ایم ایس سی کورس میں بائیو میڈیکل انجینئر نگ انٹر نیشنل ایکسلنس ایوارڈ سکالر شپ کیلئے درخواستیں طلب کرتی ہے۔یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے امیدواروں کو یونیورسٹی میں پہنچنے کے وقت فیس کی صورت میں 4ہزار برطانوی پائونڈ کا فائدہ ملے گا۔ایوارڈ مسابقتی ہے اور کامیاب امیدواروںکی فہرست ٹرم کی ابتداء میں ہی جاری کی جائے گی۔
اہلیت: بائیو میڈیکل انجینئر کورسوں میں ایم ایس سی یا ایم آر ایز کرنے کے خواہشمند تمام بیرونی اعلیٰ یافتہ امیدوار درخواست دینے کے اہل۔
سکالر شپوں کی تعداد: 04
مشاہرہ : 4ہزار سٹرلنگ پائونڈ
مدت تکمیل : 01سال
درخواستیں جمع کرنے کی آخری تاریخ : 31اگست2020
برقی پتہ: : https://www.strath.ac.uk