راجوری //راجوری قصبہ کی مختلف سڑکوں پر محکمہ پی ڈبلیو ڈی کی جانب سے نصب کردہ ’ڈیوائڈرز‘اس وقت حادثات کی اصل وجہ بنتے جارہے ہیں جبکہ مقامی لوگوں و ٹرانسپورٹروں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ ان خستہ حال ’ڈیوائڈرز ‘کی جلدازجلد مرمت کی جائے ۔متعلقہ محکمہ کی جانب سے پنجہ چوک اور گوجر منڈی کے درمیان اہم سڑک پر کئی ’ڈیوائڈرز‘لگائے گئے ہیں تاکہ گاڑیوں کی آمد ورفت معمول کے مطابق ہوسکے لیکن اس وقت مذکورہ رکاوٹیں تباہ ہوتی جارہی ہیں جس کی وجہ سے کئی چھوٹی گاڑیوں کو حادثات بھی پیش آتے ہیں ۔مقامی تاجرروں جن میں محمد شوکت ،سہل کمار ودیگران نے بتایا کہ گاڑیوں کی معقول آمد ورفت کےلئے انتظامیہ کی جانب سے ’ڈیوائڈرز‘لگائے گئے تھے تاہم اب مذکورہ ’ڈیوائڈرز‘حادثات کی اصل وجہ بنتے جارہے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ سڑک پر نصب کر دہ کئی ’ڈیوائڈرز‘ٹوٹ چکے ہیں جبکہ ان میں استعمال شدہ لوہے کی سلاخیں گاڑیوں کےلئے نقصاندہ ثابت ہورہی ہیں ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ ان ’ڈیوائڈرزکی جلدازجلد مرمت کی جائے ۔محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے آفیسر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ جلد ہی خراب ’ڈیوائڈرز‘ کی مرمت کی جائے گی ۔