رام بن //قصبہ میں جموں ۔سرینگر قومی شاہراہ پر باولی بازار میں رگھو ناتھ مندر کے پاس مخالف سمت سے آرہی ایک تویرا ٹیکسی زیر نمبر JK01S-6039 نے ایک موٹر سائیکل کو ٹرک ماری ،جسکی وجہ سے موٹر سائیکل سوار زخمی ہوا ہے۔ زخمی موٹر سائیکل سوار کو فوری طور ضلع ہسپتال میں علاج کے لئے بھرتی کیا گیا ہے۔ زخمی شخض کی پہچان آزاد علی عمر 22سال ولد سکھی محمد ساکنہ باتھن ،رام بن کے طور کی گئی ہے۔ روم بن پولیس اسٹیشن میں اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔