ریاسی //ضلع کے کٹرہ علاقے میںآج اُس وقت ایک راہگیر زخمی ہوا جب ایک اے۔اسٹار ماروتی کار ، جو کہ کٹرہ سے ریاسی کی جانب رواں تھی، نے ایک پیدل چل رہے راہگیر کو سیربادکٹرہ کے مقام پر ٹکر ماری ۔زخمی شخض کی پہچان سنجیو سنگھ ،عمر18 سال، ولد پورن سنگھ ساکنہ بالداھنو ،تحصیل ٹھکر کوٹ ضلع ریاسی کے بطور کی گئی ہے۔زخمی شخض کو سی ایچ سی کٹرہ علاج و محالجہ کیلئے بھرتی کیا گیا ہے۔