سوپور//سوپور کے سنگرام پورہ علاقہ کا ایک 33 سالہ شخص جو 12 دن پہلے کتے کے حملے میں شدید زخمی ہوا تھا ، ہفتہ کی شام گھر میں دم توڑ گیا۔ شبیر احمد ڈار ولد علی محمد ڈارپر کتوں نے 6 ستمبر 2021 کو سوپور کے مرکزی چوک کے علاقے میںحملہ کرکے شدید زخمی کر دیاتھا۔زخمی ہونے کے بعد اسے ایس ڈی ایچ سوپور سے صدر ہسپتال سرینگر منتقل کیا گیا تھااور وہاں مناسب علاج کرانے کے بعد وہ گھر واپس آ گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔