غلام محمد
سوپور //پولیس نے ہفتہ کو خوشحال اسپورٹس اسٹیڈیم سوپور میں “سلطان میموریل فٹ بال چیمپئن شپ” کا انعقاد کیا جس میں سوک ایکشن پروگرام کے بینر تلے سوپور کیمختلف ٹیموں نے حصہ لیا۔ چیمپیئن شپ کا افتتاح مہلوک پولیس اہلکار محمد سلطان ساکنہ مقام شہید میر سوپور کے اہل خانہ نے کیا جو پچھلے سال بانڈی پورہ میںجاں بحق ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوپور (ADC) مسٹر پرویز سجاد اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سوپور (SSP) شبیر نواب مہمان خصوصی کے بطور پر موجود تھے، اس موقع پر ڈی، وائی ایس،پی ڈار (DYSP DAR) سوپور عابد رشید ڈی وائی ایس پی (DYSP) سید غضنفر ایس، ایچ، او، سوپور ایس،ایچ،او، تارزو اور انسپکٹر ضیاء الرحمان کے علاوہ پولیس اور سول انتظامیہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ایس ایس پی سوپور نے شرکاء سے خطاب کیا اور اس چمپین شپ میں حصہ لینے والے تمام ٹیموں اور کھیلاڑیوں کی تعریف کی۔ انہوں نے پولیس ضلع سوپور سے تعلق رکھنے وال نوجوان کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ اپنے ذہنوں کو کھیلوں کے ذریعے اپنے خیالات اور تخیل کو تلاش کریں اور اپنے چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو تلاش کریں۔چمپین شپ کا افتتاحی میچ SL academy فٹبال کلب اور Baba Raza فٹبال کلب سوپور کے درمیان کھیلا گیا دونوں ٹیموں نے اچھی کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن میچ SL academy نے جیتا اور ایس ایل اکیڈمی کے روحیل جان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔