سوپور//فروٹ منڈی سوپور میں 22ستمبر سے لاپتہ سوپور کے میوہ تاجر کاکھوج لگانے کیلئے بیسیوں میوہ تاجروں،لاپتہ میوہ تاجر کے اہلخانہ اوررشتہ داروں نے احتجاج کیا۔ اطلاعات کے مطابق 47برس کے غلام نبی نائیکوساکن اچھ بل سوپور کے رشتہ داروں،اہلخانہ اور فروٹ منڈی سوپور میں میوہ تاجروں کے ہمراہ احتجاج مظاہرہ کرکے مذکورہ میوہ تاجر کوڈھونڈ نکالنے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے سوپور اچھ بل سڑک کو بھی بندکیا۔غلام نبی نائیکو22ستمبرکو گھر سے شوپیان کسی کام کیلئے نکلا اورتب سے واپس نہیںآیا ۔اہلخانہ کے مطابق انہوں نے اُسے ہرممکن جگہ تلاش کیا لیکن کہیں بھی اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے اس سلسلے میں شوپیان پولیس اسٹیشن میں رپورٹ بھی درج کرائی ۔اس دوران پولیس نے کہا کہ وہ مذکورہ تاجر کاکھوج لگانے کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔