مہور//سب ڈویژن مہور کے سونگڑی بازار میں ایک ماہ سے ٹرانسفارمر خراب پڑا ہواہے جس کی وجہ سے وہاں پر بجلی سنگل فیز پر چل رہی ہے اور مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اگرچہ محکمہ پی ڈی ڈی نے ٹرانسفارمر کو مرمت کرانے کیلئے ایک گاڑی بھیجی لیکن بدلے میں کوئی بھی ٹرانسفارمر ساتھ لے کر نہیں لائے۔یہ دیکھ کر مقامی لوگوں میں سخت غصے کی لہر دوڑی اور محکمہ کیخلاف احتجاجی مظاہرے شروع کئے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ پہلے انہیں نیا ٹرانسفارمر دیا جائے پھر اس ٹرانسفارمر کو مرمت کیلئے لے جایا جائے۔ اس دوران سونگڑی کے لوگ جمع ہوکر محکمہ کیخلاف مظاہرے کرنے لگے اور محکمہ کو ٹرانسفارمر اٹھانے نہیں دیا گیا اور گاڑی کو وہاں پر ہی روک دیا۔لوگوں نے شکایت کی اگر محکمہ یہ ٹرانسفارمر مرمت کیلئے لے جائیں گے تو اس کو ٹھیک کرانے میں معلوم نہیں کتنے دن لگیں گے اور وہ تب تک اندھیرے میں رہیں گے، محکمہ کو چاہے کہ وہ پہلے نیا ٹرانسفامر لگائیں اور تب جا کر اس پرانے ٹرانسفارمرکو اٹھائیں۔ آخری اطلاع تک احتجاج جاری تھا۔