جموں//کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سیل ،سکاسٹ جموں نے اپنی لیکچرسیریزکے تحت سول سروسزامتحانات میں حصہ لینے کے خواہشمندطلباءکےلئے انٹرکشن پروگرام کاانعقاد کیا۔اس دوران راہل بٹ اوراکشے لابرو ،2018 بیچ کے جموں سے تعلق رکھنے والے آئی اے ایس افسران نے طلباءکے ساتھ اپنے تجربات مشترک کئے اورسول سروسزامتحانات میں کامیابی کیسے حاصل کی جائے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔راہل بٹ نے طلباءسے تبادلہ خیال کرتے ہوئے سول سروسز امتحانات کے اہم پہلوﺅں پرتفصیلی غوروخوض کیا۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی بڑے امتحان میں کامیابی کےلئے کنسپٹوں کی کلیرٹی ،اعتماداورمحنت لازمی ہوتی ہے۔انہوں نے طلباءکو آف لائن اورآن لائن ریسورسزجومختلف اوپن ویب سائٹس اور یوٹیوب پردستیاب ہیں سے استفادہ کرنے کی بھی تلقین کی۔انہوں نے جن اخبارات ورسائل کوپڑھنے پرزوردیاان میں ویژن آئی اے ایس، دی ہندو، اکنامک ٹائمز وغیرہ شامل ہیں۔انہوں نے جنرل سٹڈیزپرچوں کےلئے کتابیں بھی تجویزدیں اورانٹرویوکی تیاری کے نکتوں پربھی روشنی ڈالی۔ڈین فیکلٹی آف اگریکلچرڈاکٹرڈی۔پی ابرول، پروفیسرکمل شرمااور ڈاکٹر سبھاش کشپ ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرایجوکیشن ودیگرفیکلٹی ممبران بھی موجودتھے۔ اس دوران انٹریکشن پروگرام کی نظامت پروفیسرسنجے گلیریا ،انچارج کونسلنگ اینڈپلیسمنٹ سیل ۔سکاسٹ جموں نے انجام دیئے۔