جموں //آرین کالج انتظامیہ کی جانب سے سوشل میڈیا اور عدلیہ کے عنوان سے ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا ۔اس سیمینار کے دوران موجودہ دورہ میں سوشل میڈیا کے عدلیہ کے نظام پر پڑے اثرات پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔اس سیمینار میں پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ قانون کے ایچ او ڈی بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے جبکہ ان کے علا وہ آرین کالج کے چیئر مین ودیگران بھی موجود تھے ۔اپنے خطاب میں ڈاکٹر وجے ناگپال نے کہاکہ اس جدید دور میں کئی اعتبار سے سوشل میڈیا کے سماج پر مثبت اثرات بھی مرتب ہو رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اس دور میں ہر ایک فرد سوشل میڈیا کا استعمال کر تا ہے جو کہ کسی بھی غیر قانونی عمل کی قانون بحال رکھنے والے اداروں کو وقت پر اطلاع فراہم کرسکتا ہے ۔ان کے علا وہ ڈاکٹر بوپیندر سنگھ ،آرین کالج کے شعبہ قانون کے پرنسپل ،ودیگران نے بھی مذکورہ عنوان پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا کے بُرے اور مثبت اثرات پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔