مینڈھر//مینڈھر کے سنگا لہ علا قہ میں متعدد نجی تعلیمی ادارے قائم ہیں جن کی گا ڑیا ں سڑ کو ں پر لگا ئی جاتی ہیں جس کی وجہ سے کسی بھی وقت کوئی بڑی حا دثہ رونما ہو سکتا ہے لیکن محکمہ ٹر یفک پو لیس اس معاملے پرغیرسنجیدگی کامظاہرہ کررہی ہے۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ تما م گا ڑیا ں سڑ ک کے کنا رہ کھڑی کی جاتی ہیں اور تمام بچو ں کو بھی صبح سڑ ک پر اُ تا را جا تا ہے اور چھٹی کے وقت بھی سڑ ک سے گا ڑیو ں میں بٹھا یا جا تا ہے جس کی وجہ سے سڑ ک پر کئی گھنٹو ں تک صبح اور شام کو جام لگ جا تا ہے ۔بچو ں کے والد ین نے با ت کر تے ہوئے کہا کہ ایک تو نجی سکول والے گا ریو ں میں بچو ں کو بھیڑ بکریو ں کی طر ح لا د کر لا تے ہیں اور دو سرا سڑ ک پر اُتا رتے ہیں جس کی وجہ سے کسی بھی وقت بڑا حا دثہ رونما ہونے کاخدشہ رہتاہے ۔حیرت کی بات ہے کہ ٹر یفک پو لیس وہا ں پر کئی گھنٹو ں تک کھڑا ہو کر گا ڑیو ں کو چیک کر تے ہیں لیکن جو گا ڑیا ں لمبی لا ئن میںسڑ ک کے کنا رہ کھڑی ہیں اور کئی گھنٹوں تک جام لگائے رکھتی ہیں ان کو ٹر یفک پو لیس بالکل نہیں پونچھ رہی ہے۔ اس سے صاف عیا ں ہو تا ہے کہ محکمہ ٹر یفک اپنا ہفتہ نجی سکولو ں کے ما لکا ن سے وصول کر تی ہے کیو نکہ ان گا ڑیو ں کے پاس نہ کا غذات ہیں اور نہ ہی ڈرائیو و ں کے پاس لا ئسنس ہیں ۔اس بارے میں لوگوں کاکہناہے کہ جب ٹر یفک جج سڑ ک پر ناکہ لگا تے ہیں تو گا ڑیو ں کے ڈرائیور بچو ں کو گا ڑیو ں میں بٹھا کر سڑ ک کے کنا رہ کھڑے ہوجاتے ہیں ۔ انہو ں نے ایس پی ٹر یفک سے اپیل کی ہے کہ مینڈھر کے اندر ٹر یفک پو لیس کی کارکردگی کاجائزہ لیاجائے اورپتہ لگایاجائے کہ کیا وجہ ہے کہ نجی سکولو ں کو کس طر ح سڑ ک پر کھڑ ا رکھنے دیتے ہیں ۔واضح رہے کہ مینڈھر میں50 فیصد گا ڑیو ں کے ڈرائیو رو ں کے پاس لا ئنس نہیں ہیں اور اتنے ہی فیصد گاڑیو ں کے کا غذات بھی نہیں ہو ں گے ۔