جموں//نٹرنگ نے اپنے ہفتہ وار تھیٹر کے سیرئیز میں اتوار کے روز ایک مزاحیہ ڈرامہ ’’کباب میں ہڈی‘‘ پیش کیا،جس کے ہدایت کارنیرج کانت ہیں۔ہنسی ،مذاق کے اس ڈرامہ نے سامعین کو ہنسنے پر مجبور کیا ۔کباب میں ہڈی جیسا کہ اس کے نام سے عیاں ہے ،دو عاشقوں میں مداخلت کرنے والے ایک شخض پر مبنی ہے۔ڈرامہ میں نسیم ،جمیلہ سے محبت کرتا ہے ،دنوں پوسٹ گریجویشن کی تعلیم یونیورسٹی سے حاصل کر رہے ہیں۔جمیلہ گرلز ہوسٹل میں رہتی ہے جبکہ نسیم اور صفدر ایک کرایہ کی ایکموڈیشن میں رہتے ہیں۔باوجود انی شادی طے ہونے کے وہ ایک دوسرے سے نہیں مل پاتے ہیں ،کیونکہ جمیلہ کی وارڈن سخت گیر ہے اور کسی کو بھی ہوسٹل میں جانے کی اجازت نہیں دیتی ہے۔ نسیم اور صفدر اس سے ملنے کی بیکار کو شش کرتے ہیں۔ڈرامہ میں برجیش اوتار شرما ، سوشانت سنگھ چاڑک، او سمینہ کوثر نے بہترین کردار نبھا کو سامعین کا دل جیت لیا۔سریش کمار اور آرتی دیوی نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔