جموں//ڈیپارٹمنٹ آف لائف لانگ لرننگ جموں یونیورسٹی ،کیرئیرکونسلنگ سیل (ایمپلائمنٹ انفارمیشن کم ایڈوائزری بیورو) کی جانب سے ڈیپارٹمنٹ آف سنسکرت جموں یونیورسٹی میں سنسکرت مضمون میں مستقبل کے امکانات موضوع پر کیئرئیرکونسلنگ پروگرام کاانعقاد کیاگیا۔اس دوران عالمی شہرت یافتہ سنسکرت اسکالر اورسابق ڈین فیکلٹی آف آرٹس ،جموں یونیورسٹی ،پروفیسرویدکمارگھئی اور پروفیسررام پرتاپ سابق ایچ اوڈی ڈیپارٹمنٹ آف سنسکرت ریسورس پرسنز تھے۔اس موقعہ پر پروفیسررمنیکاجلالی سابق صدر، ڈاکٹرکویتاسوری ڈائریکٹر ڈی ایل ایل ،پروفیسرسشمادیوی،پروفیسررام ناتھ شکلا، ڈاکٹر ست پریاآریہ ،اورڈاکٹرریواکھجوریہ کونسلر، ای آئی اے بی ،ڈی ایل ایل اوردیگرفیکلٹی ممبران بھی موجودتھے۔پروگرام کاانعقاد صدرشعبہ سنسکرت پروفیسرکیدارناتھ شرماکی نگرانی میں ہوا۔اس موقعہ پر پروفیسررمنیکاجلالی نے مہمانوں کااستقبال کیااورطلباء سے ان کے خیالات سے مستفیدہونے کی تلقین کی۔انہوں نے کہاکہ استاداورشاگردکے رشتوں کی روایت موجودہ دورمیں غائب ہوتی چلی جارہی ہے۔انہوں نے طلباء پراساتذہ کااحترام کرنے کیلئے زوردیا۔ڈاکٹرکویتاسوری نے کہاکہ یہ دوسراکونسلنگ پروگرام ہے ۔انہوں نے منتظمین کااہم موضوع پرکیئرئیرکونسلنگ پروگرام منعقدکرنے کیلئے ان کی کاوشوں کوسراہا۔پروفیسرویدکمارگھئی نے کہاکہ سنسکرت ہندوستان کی سب بڑی زبانوں کی بنیادی زبان ہے ۔انہوں نے کہاکہ سنسکرت میں یوگا، ویداس، وستوشاسترا، آسٹرالوجی، آیورودیدجیسے شعبوں میں کئیرئیرکے بے پناہ مواقعے ہیں۔ پروفیسررام پرتاپ نے اپنی پرزنٹیشن میں کہاکہ ہندوستان کے بعدجرمنی سنسکرت کادوسرابڑامسکن ہے جہاں پرمتعددسنسکرت اسکالرہیں یہاں تک وہاں پرسنسکرت میں ریڈیونشریات چل رہی ہیں۔اس دوران نظامت کے فرائض ڈاکٹرشکلااورڈاکٹرریواکھجوریہ نے انجام دیئے جبکہ شکریہ کی تحریک پروفیسرسشمادیوی نے پیش کی ۔