گول//دھرم کنڈ اور سمڑ میں جموںو کشمیر پولیس کی جانب سے ایک پبلک دربا رکا انعقاد ہوا جس کی صدارت ایس ڈی پی او گول پردیپ کمار کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر ایس ایچ او دھرم کنڈ انسپکٹر فردوس احمد بھی موجود تھے ۔ اس موقعہ پر معزز شہریوں و سرپنچوں اور پنچوں نے شرکت کی ۔اس اجلاس میں کوڈ19پروٹوکول کو برقرار رکھتے ہوئے اس اجلاس کا انعقاد ہوا ۔ اس موقعہ پر مختلف مسائل کو اجاگر کیا گیا۔اجلاس میں شرکا کی شکایات سنی گئیںاور انہیں یقین دلایا گیا کہ ان کے مطالبات جلد از جلد ازالہ کرنے کے لئے متعلقہ سینئر افسران کو آگاہ کیا جائے گا۔شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے ایس ڈی پی او گول پردیپ کمار نے لاک ڈاو¿ن کے دوران پولیس سے تعاون کرنے اور علاقے میں امن و امان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے پر شرکاءکا شکریہ ادا کیا۔اس موقعہ ایس ڈی پی او نے جہاں مسلمانوں کو عید الاضحی کی تہنیت پیش کی وہیں لوگوں سے تاکید کی کہ وہ کوڈ19کو مد نظر رکھتے ہوئے عید منائیں اور پروٹوکول پر عمل کریں تا کہ اس وبائی بیماری کے خلاف جو جنگ جاری رکھی ہوئی ہے اس کو ہم جیت سکیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مسلسل نگرانی برقرار رکھی جارہی ہے اور جو بھی شخصی ہم آہنگی کو ناکام بناتا ہے اس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے مزید شرکت کرنے والوں اور برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کوویڈ مناسب طرز عمل کو برقرار رکھیں اور بھیڑ والے مقامات سے دور رہیں اور اپنے گھروں یا مقامی مساجد میں عید کی نماز پڑھیں جس میں زیادہ سے زیادہ 25 افراد جمع ہوں۔اجلاس میں تمام شرکاءنے نماز عید کے دوران پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔