ڈوڈہ //سمرن دیپ سنگھ نے پیر کے روز بطور ڈی سی ڈوڈہ کاعہدہ سنبھال لیا ۔ اس سلسلہ میں بھوانی رکوال کے اعزاز میں ایک الوداعیہ منعقد کیا گیا ، جس میں نئے ضلع تررقیاتی کمشنر سمرن دیپ سنگھ ، اے ڈی ڈی سی محمد حنیف ملک، ایس ایس پی محمد شبیر، اے ڈی سی پون کمار پریہار،اے سی آر طارق حُسین نائیک، ایس ڈی ائیمز و ضلع کے دیگر افسراں و اہلکار موجود تھے۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں بھوانی رکوال نے ضلع افسراں کی جانب سے انکے دوران تعیناتی تعاون دینے پر شکریہ ادا کیا۔ نو تعینات ڈی سی نے تبدیل کئے گئے ڈی سی کو نیک خواہشات پیش کیں اور ضلع افسراں و اہلکاورں کی جانب سے بھی اسی قسم کے تعاون کی توقع کا اظہار کیا۔