جموں//ریاست کی ایک نامور این جی او جے اینڈ کے سماج کلیان کیندر نے سال رواں میں منعقدہ تین بورڈ امتحانات میں ٹاپروں کی عزت افزائی کیلئے ایک پر وقار ایوارڈ تقسیم کاری تقریب کا اہتمام کیا۔تنظیم کی جانب سے28 بہرے و گونگے طلاب بشمول تین اندھے طلاب کو نقد انعامات اور چھ سکولوںٹاپروں کو شیلڈ اور ایم ایل کاچرو نقد انعام دیگر22ذہین بہرے اور گونگے طلاب میں تقسیم کئے گئے۔اسکے علاوہ ایس کے کے تنظیم کے پانچ ممبروں اور مرکزی سرکار کے پنشنرس ویلفئیر ایسو سی ایشن نے 6ٹاپرس کو نقد انعام سے سر فراز کیا۔یہ ایوارڈ جے اینڈ کے بھارت سکاوٹس اینڈ گائیڈز کی ریاستی کمشنر و نامور دانشور آئی ڈی سونی نے پیش کئے ،جو کہ اس موقعہ پر مہمان خصوصی بھی تھیں۔اس سے قبل سات دیویانگوں نے رنگا رنگ کپڑوں میں ملبوس کلچرل ایٹمز پیش کئے اور ایک مقبول گانے پر ڈانس کیا۔مہمان خصوصی نے ایس کے کے ،سکول اور طلاب کی جانب سے دیویانگیوں کے بہتر نتائج یقینی بنانے کی کاوشوں کی ستائش کی ۔انہوں نے این جی او کو ان خصوصی بچوں کی تعلیم کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور انہیں بھارت سکاوٹس اینڈ گائیڈز میں درج کرنے کی پیش کش کی۔ دیویانگ ٹاپروں کو مبارک باد دیتے ہوئے جنڈیال نے کہا کہ گذشتہ تین سال سے سکول ریاستی بورڈ امتحانات میں صد فی صد نتائج حاصل کرتا ہے۔سکول کے پرنسپل روشن بھان نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا۔نظامت کے فرائض نیلم شرما نے انجام دئے۔اس موقعہ پر موجود لوگوں میںسابقہ اے ڈی جی پولیس ایس ایس وزیر، سرپرست ایس کے کے اندر جیت کھجوریہ،سیکرٹری جنرل ایس کے کے جے کے وید، پریم گپتا، ایم اے انجم ، یوگیندر کول ، وی کے گئی، انجینئر وی کے بھگوترہ،ڈاکٹر شری کانت گوسوامی، بی بی مگوترہ، ایس سی ریکھی، ایم ایل شرما وغیرہ بھی شامل تھے۔