عظمیٰ نیوز سروس
سری نگر//یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے جوائنٹ ڈائریکٹر کشمیر وسیم راجہ نے سلور رولنگ انٹر سکول ٹرافی کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔برلا اوپن مائنڈز انٹرنیشنل سکول، پانپورر کے زیر اہتمام پہلے سالانہ بی ایم ایل ویلفیئر ٹرسٹ سلور رولنگ انٹر اسکول باسکٹ بال ٹرافی 2023 (U-17 گرلز) کا فائنل میچ MGS نے جیت لیا۔ ناک آؤٹ ٹورنامنٹ نے وادی کی بہترین ٹیموں جیسے DPS، RP School، GVEI، Mallinson وغیرہ کے درمیان کچھ دلچسپ مقابلے دیکھے گئے تاہم، BOMIS کیمپس میں GVEI اور Mallinson کے درمیان فائنل میچ منعقد ہوا۔ ایم جی ایس نے پہلے کوارٹر سے برتری حاصل کی اور 48-12 سے فتح حاصل کی۔انشا بشیر، بین الاقوامی وہیل چیئر باسکٹ بال کھلاڑی اورڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس آفیسر سری نگرمسرت اندرابی سمیت کئی افسران اس موقعہ پر موجود تھے۔ وسیم راجہ نے بچوں کو جامع تعلیم فراہم کرنے اور وادی کے دیگر اسکولوں کے ساتھ دعوتی ٹورنامنٹ شروع کرنے میں BOMIS، پانپور کی کوششوں کو بھی سراہا۔ انہوں نے انفراسٹرکچر کی بھی تعریف کی اور یقین دلایا کہ محکمہ کھیلوں میں نوجوانوں کی شمولیت کو آگے بڑھانے کے لیے BOMIS میں دستیاب وسائل کو بروئے کار لائے گا۔