غلام محمد
سوپور//ایس ایل اکیڈمی فٹ بال کلب سوپور نے جمعرات کو یہاں سوپور کے خوشحال اسپورٹس اسٹیڈیم میں سوک ایکشن پروگرام کے بینر تلے سوپور پولیس کے زیر اہتمام سلطان میموریل فٹ بال چیمپئن شپ 2022 کو جیت لیا۔کمانڈنگ آفیسر 179Bn CRPF رابیش کمار سنگھ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے ۔ اسپورٹس کونسل سوپور کے ممبران اور پولیس افسران اور سول انتظامیہ نے اختتامی تقریب میں شرکت کی، جس میں پولیس ڈسٹرکٹ سوپور کی مختلف فٹ بال ٹیموں کے تقریباً 200 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔چیمپئن شپ کا فائنل میچ ایس ایل اکیڈمی ایف سی اور ولر ایف سی کے درمیان کھیلا گیا جسے ایس ایل اکیڈمی ایف سی نے پینلٹی شاٹس میں 4:3 کے مارجن سے جیت لیا۔ ایس ایس پی سوپور نے مہمان خصوصی کے ساتھ جیتنے والوں میں نقد انعامات/ٹرافیاں/میڈلز/سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے اور تمام حصہ لینے والے کھلاڑیوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔