جاوید اقبال
مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن کے سلانی علاقہ میں سرپنچ یوتھ کلب اور 39آر آر کے اشتراک سے ایک والی بال ٹورنا منٹ کا اہتمام کیاگیا ۔اس سلسلہ میں منعقدہ تقریب کے دوران فوج کے اعلیٰ آفیسران کیساتھ ساتھ مقامی پنچایتی اراکین و عام لوگوں کی بھی ایک بڑی تعداد موجود تھی ۔اس دوران بولتے ہوئے فوجی آفیسران نے کہا کہ کھیل ہماری زندگی کا ایک اہم حصہ ہے ۔انہوں نے بتایا کہ کھیل کی مدد سے جہاں انسان جسمانی طورپر فٹ رہتا ہے وہائیں کھیلوں کی ہی مدد سے انسانوں میں آپسی رشتے بھی بہتر ہوتے ہیں ۔مقررین نے کہاکہ اس جدید وقت میں نوجوانوں کیلئے کھیل انتہائی لازمی ہے جس کی وجہ سے وہ جہاں جسمانی طورپر ورزش کرتے ہیں وہائیں ان کے ذہنوں کی بھی نشو و نما ہو تی ہے ۔اس دوران فوج کے متعلقہ کمپنی کمانڈ ر ،مقامی سرپنچ سیلانی/وائس چیئرمین شہید اورنگزیب میموریل فاؤنڈیشن خالد چوہان ،شہید اورنگزیب میموریل فاؤنڈیشن چیئرمین ،نائب سرپنچ کیساتھ ساتھ دیگراراکین بھی موجود تھے ۔اس دوران کھیلے گئے مقابلوں میں درہ دلیان کلب نے کامیابی حاصل کر لی جبکہ مقابلے میں جیتنے والی ٹیم اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔