سینے میں دل ہے دل میں ہے اُلفت حسین ؑ کی
کرتا ہوں صبح و شام میں مدحت حسین ؑکی
افضل خدا کے آگے ہے ہر وقت وہ بشر
زندہ ہے جس کے دل میں محبت حسینؑ کی
اس کربلائے عصر میں ہر اک یزید کو
آٹھوں پہر ہے آج بھی ہیبت حسینؑ کی
تاریخ میں یوں تو ہیں بہت سی شہادتیں
لیکن جدا ہے سب سے شہادت حسینؑ کی
لکھا ہوا ہے پرچمِ اسلام پر ابھی
عظمت رسولِ حقؐ کی ہے عظمت حسینؑ کی
یہ فرش کیا ہے،عرشِ بریں پر بھی باخدا
سجتی ہے روز بزمِ مؤدت حسینؑ کی
کچھ غم نہ کھا کہ حشر میں شادابؔ دیکھنا
ہوگی نصیب تجھ کو شفاعت حسینؑ کی
شفیع شادابؔ
پازلپورہ شالیمارسرینگر کشمیر
موبائل نمبر؛9797103435