بانہال//سرینگرجموں شاہراہ پراتوار کو بارش کے باوجودٹریفک کی آمدورفت بلاخلل جاری رہی تاہم کئی مقامات پروقفے وقفے سے ٹریفک جام رہا جسے سہ پہر تک قابو کیاگیا۔اتوارکوسرینگرجموں شاہراہ پر دوطرفہ ٹریفک کو چلنے کی اجازت تھی جب کہ مال بردار گاڑیوں کو فورلین ٹنل قاضی گنڈ سے جموں جانے کی اجازت تھی ۔ٹریفک ذرائع کے مطابق منگل یعنی آج بھی شاہراہ پر دوطرفہ ٹریفک کو چلنے کی اجازت ہوگی۔