سید اعجاز
سرینگر// :جموںو کشمیر سپورٹس کونسل اور جموں و کشمیر یوگا اسنا کے اشتراک سے سرینگر 2روزہ یوگا سنا چمپئن شب اختام پزیر ہوئی ہے تفصیلات کے مطابق سپورٹس کونسل نے جموں کشمیر یوگاسنا اسپورٹس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے نیشنل یوگاسنا اسپورٹس فیڈریشن کی ایک منسلک یونٹ کے ساتھ تیسرا جموں و کشمیر یوٹی چمپئن شپ کا انعقاد کیا۔جو6 سے7 اکتوبر کو سرینگر میں کھیلا گیا ہے ۔یوگاسنا اسپورٹس چمپئن شپ 2022-23۔ شیر کشمیر انڈور اسپورٹس کمپلیکس سری نگر میں منعقد ہوئی جس میں جموں و کشمیر یوٹی کے 16 اضلاع کے 360 سے زیادہ کھلاڑیوں نے ہر عمر کے مرد اور خواتین دونوں میں حصہ لیا۔
چیمپئن شپ مائی یوتھ مائی پرائیڈ کے تحت درج ذیل عمر کے زمروں میں منعقد ہوئی۔ اس دوران لڑکوں کے زمرے میں ابھیشیک شرما اور فرقان سوپوری اور لڑکیوں کے زمرے میں سومیا گپتا اور طیبہ نذیر کو چمپئن شپ کے بہترین کھلاڑی قرار دیا تھا۔ جموں و کشمیر یوٹی کے 16 اضلاع نے چمپئن شپ کے مختلف مقابلوں میں حصہ لیا تھا۔
اختتامی تقریب میں نزہت گل سیکرٹری، جموں و کشمیر سپورٹس کونسل مہمان خصوصی تھیں ۔ نزہت آرا ڈویژنل سپورٹس آفیسر کشمیر، ڈاکٹر رقیب رسول پرے جوائنٹ سیکرٹری، جے اینڈ کے یوگاسنا سپورٹس ایسوسی ایشن مہمان خصوصی تھیں۔ انیل گپتا، یوگا کوچ، آر سی سی جموں، شبیر احمد ڈار، آر سی سی، سرینگر، مسٹر سریش کمار، این آئی ایس یوگا کوچ، لداخ یوگاسنا اسپورٹس ایسوسی ایشن کے نمائندے موجود تھی ۔