شوپیان//شوپیاں میںلڑکیوں کے انڈر 17 اور انڈر 19 کے صوبائی سطح کے بین ضلعی ٹیبل ٹینس مقابلے اختتام پذیر ہوئے۔ضلع سری نگر نے انڈر 19 ٹیبل ٹینس صوبائی سطح کی چیمپئن شپ جیت لی، اننت ناگ اور پلوامہ اضلاع نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔اسی طرح انڈر 17 صوبائی سطح کی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں ضلع پلوامہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دوسری پوزیشن اننت ناگ نے اور تیسری پوزیشن کپواڑہ نے حاصل کی۔تقریب میں ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس آفیسر شوپیاں سید نور الحق اور ایکٹیویٹی انچارج ڈی وائی ایس ایس او شوپیاں ریاض احمد واچکو نے شرکت کی۔ڈی وائی ایس ایس او شوپیاں نے طلباء کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور تمغے تقسیم کیے، اور تمام آرگنائزنگ عملے کے شکریہ کے ساتھ چیمپئن شپ کو اختتام پذیر قرار دیا۔
سری نگر نے صوبائی سطح کی چیمپئن شپ جیت