سری لنکا میں سرکاری پیٹرول پمپوں پر فوجی اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا۔ فوجی ترجمان نیلانتھا پریمارتنا نے بتایا کہ فوج کی تعیناتی ایندھن کی تقسیم پر نظر رکھنے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کی گئی ہے۔ہر فیول اسٹیشن پر 2سپاہی تعینات کیے گئے ہیں۔دوسری جانب سری لنکا میں 14روز میں ڈالر کے مقابلے میں سری لنکن روپے کی قدر میں انتہائی کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ سری لنکا میں ایک ڈالر 280 سری لنکن روپیسے زیادہ کا ہوگیاہے۔ حکومت کے پاس ایندھن اور ادویات کی درآمدات کے لیے ڈالر نہیں ہیں۔ادھرامریکہ میں پٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے اور ایک ماہ کے دوران پیٹرول 60 سینٹ سے زائد مہنگا ہوکر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے ۔ امریکی ریاست ایلینوائے کے شہر شکاگو میں ایک امریکی تاجر نے 2 لاکھ ڈالر یعنی تین کروڑ روپے سے زائدکا پٹرول مفت عوام کو دینے کا اعلان کردیا اس اعلان کے تحت شہرکے 50 اسٹیشنز پرکوئی بھی شخص 50 ڈالر تک کا پٹرول حاصل کرسکتا تھا۔ اعلان ہوتے ہی اسٹیشنز پر فری پٹرول بھروانے والوں کا ہجوم امڈ آیا،گاڑیوں کی قطاریں لگنے سے اطراف کی سڑکیں بند ہوگئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں فی گیلن پیٹرول کی قیمت 4 ڈالر 63 سینٹ تک پہنچ گئی ہے ۔