سرنکوٹ//ٹھیکیدار یونین سرنکوٹ کی طرف سے دوسرے روز بھی محکمہ تعمیرات عامہ کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا ۔اس احتجاج کی قیادت یونین صدر ممتاز احمد بجاڑ اور مطلوب بخاری کررہے تھے۔ اس موقعہ پر مظاہرین نے سرکار کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہاکہ 2014 کے سیلاب کے بعد انہوںنے اپنے پیسے سے کام کروایا اوراسی طرح سے مغل روڈ پربھی ٹھیکیداروںنے کام کیا مگر آج تک اس کا پیسہ نہیں دیاگیا۔انہوںنے کہاکہ ان کا گزر بسر مشکل ہورہاہے اور گھریلو نظام بری طرح سے متاثر ہواہے ۔ ان کاکہناتھاکہ اب حکومت نے نیا نظام متعارف کروایاہے اور ان کی واجب الادا رقومات واگزار نہیں کی جارہی ۔انہوںنے کہاکہ پہلے ان کے واجبات ادا کئے جائیں ۔اس دوران ٹھیکیداروںنے تعمیرات عامہ اور ایگریگیشن و فلڈ کنٹرول دفاتر کو بھی مقفل رکھا۔انہوںنے کہاکہ وہ مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رکھیںگے ۔