یو این آئی
نئی دہلی// شمال مغربی ہندوستان میں 11 جنوری سے لوگوں کو سردی سے راحت ملنے کی امید ہے ۔ہندوستانی محکمہ موسمیات نے بدھ کو پیشن گوئی کی ہے کہ اگلے چار سے پانچ دنوں تک شمال مغربی ہندوستان کے مختلف حصوں میں صبح کے وقت گھنی دھند چھائی رہے گی۔محکمہ کے مطابق اگلے تین سے چار دنوں کے دوران وسطی اور مشرقی ہندوستان کے کئی حصوں میں کم از کم درجہ حرارت دو سے تین ڈگری سیلسیس تک گرنے کا امکان ہے ۔آئندہ پانچ دنوں کے دوران پورے ملک میں سردی کی لہر کا کوئی امکان نہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 11 اور 12 جنوری کو اتراکھنڈ میں سردی کی لہر بڑھنے کا امکان ہے ۔محکمہ نے کہا، “11 اور 12 جنوری 2024 کو شمالی راجستھان کے مختلف علاقوں میں صبح کے وقت گھنی دھند چند گھنٹوں تک برقرار رہنے کا امکان ہے اور اس کے بعد اس میں کمی آئے گی۔”پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ، اتر پردیش، آسام، میگھالیہ، میزورم اور تریپورہ کے کئی حصوں میں 11-15 جنوری کے دوران صبح کے وقت کچھ گھنٹوں کے لیے گھنی دھند پڑنے کا امکان ہے ، جبکہ جموں ، ہماچل پردیش۔ اتراکھنڈ، شمالی مدھیہ پردیش، اوڈیشہ، بہار، مغربی بنگال اور سکم میں 11 اور 12 جنوری کو دھند پڑنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ ہریانہ، چندی گڑھ، دہلی، پنجاب کے کچھ حصوں اور اتر پردیش کے مختلف حصوں میں 10 جنوری کو سردی کی لہر جاری رہے گی اور 11 جنوری کو سردی سے راحت ملے گی۔ 10 اور 11 جنوری 2024 کو راجستھان کے مختلف علاقوں میں سردی کی تباہی جاری رہنے کے بعد، اس کے کم ہونے کا امکان ہے ۔