ریاض//پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں وہ امریکا-عرب سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔وزیر اعظم اپنے خطاب میں شرکا کو خطے میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں سے آگاہ کریں گے۔ وزیر اعظم کے ہمراہ ان کی اہلیہ کلثوم نواز، صاحبزادے حسین نواز، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، مشیر قومی سلامتی امور ناصر جنجوعہ، سیکرٹری فواد حسن فواد اور ایڈووکیٹ اکرم شیخ بھی موجود ہیں۔نواز شریف سعودی عرب کی جانب سے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ہونے والی تقریب اور اسٹیٹ بینکوئٹ میں بھی شریک ہوں گے جب کہ وزیر اعظم 22 مئی کو مدینہ منورہ جائیں گے اور 23 مئی کی ان کی وطن واپسی ہو گی۔واضح رہے ریاض میں ہونے والی کانفرنس میں 55 اسلامی ممالک کے سربراہان شریک ہوں گے جب کہ امریکا کی نمائندگی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔