کشتواڑ // نیشنل کانفرنس اعلیٰ قیادت کی جانب سے سجاد احمد کچلو کو مرکزی سیکرٹری نامز کیا جانے کے بعد یوتھ نیشنل کانفرنس کشتواڑ نے سجاد احمد کچلو کی پہلی آمد پر استقبال کیا اور پارٹی اعلیٰ قیات کا شکر ادا کیا ۔یوتھ کارکن نے کہا کہ نیشنل کانفرنس قیادت نے سجاد احمد کچلو کو پارٹی کی ایک ذمہ واری سوپنی ہے اور اس اہم ذمہ واری سے پارٹی کو بہت فائدہ ہو گا۔ضلع یوتھ صدر این سی ڈی ڈی فاروق نے کہا کہ میں ضلع یوتھ کی جانب سے پارٹی صدر فاروق عبدللہ ،عمر عبدللہ کا شکر ادا کرتا ہو کہ جنہوں نے سجاد احمد کچلو کو ایک اہم ذمہ واری سونپی ہے ۔اس دوارن ضلع یوتھ سیکرٹری آصف قاصی نے بھی پارٹی اعلی ٰقیادت کا شکرادا کیا ہے ۔قاصی نے کہا کہ سجاد احمد کچلو کو یہ ذمہ واری سوپنی جانے سے نیشنل کانفر نس کا ہر کارکن خوشی میں ہے ۔ اپنے خطاب میں مرکزی سیکرٹری و ایم ایل سی کشتواڑ سجاد احمد کچلو نے کہا کہ پارٹی قیادت نے یہ ایک بڑی ذمہ واری سونپی ہے جسے میں نبھانے کی کوشش کروں گا۔ یوتھ لیڈارن کو اب آگے آنا ہے اور پارٹی کا منشوار گھر گھر تک پہنچانا ہے۔