کشتواڑ// سابق وزیر مملکت و نیشنل کانفرس کے سینئر لیڈر سجاد احمد کچلونے تریگام کا دورہ کیا جس دوران انھیں عوام نے درپیش مسایل سے آگاہ کیا۔ دورے کے دوران پنچایتی نمائندوں و دیگر لیڈران نے علاقہ کی عوام کو پیش آرہے مسائل سے آگاہ کیا اور کہاکہ انتظامیہ کی علاقہ کی طرف عدم توجہی سے علاقہ کی عوام کافی مشکلات سے دوچار ہے۔جہاں علاقہ میں پانی ،سڑک ،ایم جی نریگا کی بقایات و دیگر مطالبات کو بھی زیر بحث لایا گیا۔ کچلو نے سنجیدہ نوٹس لیتے ہوے انھیں یقین دہانی کرائی کہ انکے سبھی مطالبات کو اعلیٰ حکام کے ساتھ اٹھایا جائے گا اور ضلع انتظامیہ بغیر کسی روکاٹ کے عوام کی مدد کرے تاکہ انھیں مشکلات نہ ہوں۔