جموں //سابقہ ممبر اسمبلی و بی جے پی کے ایک سرکردہ رہنما نے اپنے حلقہ کے عوام کی بنیادی سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے حلقہ کے وارڈ نمبر 35, ، 37 اور 38 کا دورہ کیا اور وارڈ کے مکینوں سے انکے مشکلات کی جانکاری حاصل کی۔انکے ہمراہ کارپوریٹر سنیتا گپتا ،یش پال منٹو اور سریندر شرما ،ائیرا کے اہلکار،وارڈ کے لوگوں اور علاقہ کے سیاسی لیڈراں بھی تھے۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں انہوںنے کہا کہ دورہ کے دوران انہوں نے تینوں وارڈوں میں سڑکوں ،گلیوں کی مرمت و دیگر کاموں کے لئے مباحثہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیوریج لائنوں کی وجہ سے حلقہ کی سڑکیں تباہ ہو گئی تھی،اب ائیرا کو ان سڑکوں کی بحالی کا کام فوری طور سے مکمل کرنے کو کہا گیا ہے۔انہوں نے ائیرا سے جموں ویسٹ کے تمام23 وارڈوں میںبقایا بحالی کا کام فوری طور سے شروع کرنے کو کہا ہے۔اس موقعہ پر کارپوریٹر سنیتا گپتا ،یش پال منٹو اور سریندر شرما نے کہا کہ ہمارے وارڈوں میں ترقی کا نیا دور شروع ہوا ہے ،تاکہ مکینوں کو اپنے گھروں کی دہلیز پر ہی تمام سہولیات میسر ہوں۔ جے ای ائیرا روی سلگوترہ، روئیش مینگی، راکیش گپتا، ماسٹر ہربنس، ماسٹر جوگیندر، ساہل گپتا، کلبیر سنگھ ، سنگیتا ورما ، بٹو ،وکی، رمیش شرما و بی جے پی کے متعدد ممبران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔