جموں//این ڈی اے سرکار کی سکیموں کو زمینی سطح تک لیجانے کے سلسلہ میں بی جے پی لیڈران نے پردھان منتری آیوشمان بھارت کے استفادہ حاصل کرنے والوں میں گولڈن کارڈز تقسیم کئے۔ اس سلسلہ میں وارڈ نمبر 29،شکتی نگر میں ایک پر وقار پروگرام منعقد کیا گیا ،جسکا اہتمام مہلا مورچہ لیڈر ریما پادھا نے کیا،جہاں پر جموں ویسٹ کے سابق ایم ایل اے ست شرما مہمان خصوصی تھے۔پروگرام میں بی جے پی کے ریاستی سیکرٹری پردمن سنگھ ،ضلع صدر ایودھیا گپتا، کارپوریٹر سریندر چودھری ،انچارج آیوشمان بھارت پونیت گپتا، و دیگران بھی موجود تھے۔اس مقعہ پر اپنے خطاب میں ست شرما نے کہ کہ ہمارا فرض ہے کہ ہم ضرورت مندوں کی خدمت کریں اور آیوشمان بھارت ایک ایسی سکیم ہے ،جس کے تحت ملک بھر کے کروڑوں ضرورتمندوں کی خدمت کی گئی ہے۔جموں ویسٹ میں بھی ہزاروں لوگوں کو ستفادہ پہنچانے کےلئے دونوں منڈلوں بشمول جانی پور اور تالاب تلو میں تمام 26 وارڈوں کو اس کے دائرے میں لایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عنقریب ہی ہم و ارڈوں کا دورہ کرکے انہیں یہ سرٹفیکٹ تقسیم کریں گے ،تاکہ ضرورت مندوں کو ہر ایک سہولیت انکی دہلیز پر ہی مہیاہو۔کارپوریٹر سریندر چودھری نے اس موقعہ پر کہا کہ سابقہ ایم ایل اے جموں ویسٹ کی قیادت میںبہت سی مرکزی اسکیمیں زمینی سطح پر پہنچ گئی ہیں،یہی وجہ ہے کہ جموں ویسٹ سے حال ہی میں منعقدہ جموں ۔پونچھ پارلیمانی حلقہ کے انتخاب میں بھاری ووٹ آئے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی ہر ایک سکیم زمینی سطح پر لاگو کرنے کی کام کرے گی ،تاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو ۔پردمن اور یاودھیا نے کہا کہ بی جے ی لوگوں کے طرز زندگی کی بھلائی کے لئے وعدہ بند ہے۔ضلع صدر مہلا مورچہ وینا گپتا، نیرج گپتا، ٹونی، روی کانت شرما ، راجا رام جی، اندر جیت شرما ، سدشی شرما، سنیہہ لتا، سنیتا کلو، سونو دیوی، گایتری دیوی ،ونود پادھا و دیگران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔