سرینگر// جموں کشمیرسرکار نے تمام سرکاری محکموں،نیم سرکاری اداروں، کارپوریشنوں اور سوسائٹیوں میں چیف ویجی لنس افسران مقررکرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ وہ انتظامیہ کو ان اداروں میں نگرانی انتظام میں تعاون کریں۔حکم نامہ میں کہا گیا ہے’’ تمام انتظامی محکمہ جات محکمہ کے انتظامی سطح(سیکریٹریٹ سطح) پر چیف ویجی لنس افسر جو ایڈیشنل سیکریٹری کے عہدے سے کم نہ ہو،نامزد کریں جو وہاں پر ویجی لنس انتظامیہ کا ذمہ دار ہوگا‘‘۔ آرڈر میں مزید کہا گیا ہے’’ ڈائریکٹوریٹ یا محکمانہ سربراہ کی سطح پر محکمانہ ویجی لنس افسراں جس کا عہدہ ڈپٹی سیکریٹری سے کم نہ ہو کو بھی نزمد کیا جائے،جو وہاں پر ویجی لنس ایڈمنسٹریشن کا ذمہ دار ہوگا۔ حکم نامہ کے مطابق محکمہ جاتی ویجی لنس افسراں براہ راست چیف ویجی لنس افسر کی نگرانی اور ماتحت میں کام کرے گا۔ کمشنر سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر ضلع سطح پر،دسڑک ویجی لنس افسر کی ذمہ داری نبھائے گے جو متعلقہ ضلع کے حدود میںتمام سرکاری و دیگرمحکمہ جات کی ذمہ داری بطور’’ایکس افشو‘‘سنبھالے گے۔ حکم نامہ کے مطابق تمام تمام سرکاری محکموں،مقامی حکام،کارپوریشنوں،سرکاری کمپنیوں یا سوسائٹیوں ، جو سرکاری ہو یا سرکار کے زیر اہتمام چلتی ہو،اور ان کے ذیلی دفاتر اضلاع میں ہونگے،بھی ایک ایسے افسر کو نامزد کریں جو ایڈیشنل ویجی لنس افسر کے طور پر اپنی ذمہ داری نبھائے گے،تاہم اس کا عہدہ انڈر سیکریٹری سے کم نہیں ہونا چاہے۔ حکم نامہ کے مطابق یہ ایڈیشنل ویجی لنس افسراں،ضلع ویجی لنس افسر کو اپنی متعلقہ محکموں کے حوالے سے ویجی لنس انتظامیہ میں تعاون فراہم کرے گے۔ حکم نامہ میں مزید ہدایت دی گئی ہے کہ چیف ویجی لنس افسراں کی تعیناتی سے قبل انتظامی محکمہ3افسراں پر مشتمل پینل محکمہ عمومی انتطامی کو پیش کریں،جو کہ انتظامی محکمہ کی جانب سے پیش کردہ افسراں مین سے چیف ویجی لنس افسر کو انٹی کورپشن محکمہ کے ساتھ مشاورت کرکے نامزد کریے گی،اور محکمہ عمومی انتظامی اس حوالے سے با ضابطہ طور پر حکم نامہ جاری کرے گا۔
۔10کے اے ایس افسران کو سلیکشن گریڈ تفویض
سٹیٹ ٹیکس کے 2ڈپٹی کمشنروں کو اضافی چارج دیا گیا
بلال فرقانی
سرینگر// لیفٹیننٹ گورنر کی سربراہی والی انتظامیہ نے جموں کشمیر میں10 ٹائم سکیل’’کے اے ایس‘‘ افسران کو عارضی طور پر سلیکشن گریڈ میں شامل کرنے کی منظوری دی جبکہ سٹیٹ ٹیکس کے 2ڈپٹی کمشنروں کو اضافی چارج بھی تفویض کئے گئے۔ محکمہ عمومی انتظامی کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا کہ ٹائم سکیل جموں کشمیر انتظامی سروس کے ان افسراں کو’’سٹاپ گیپ‘‘(عارضی استعمال کے لیے یا جب تک بہتر یا زیادہ موزوں نہ مل جائے) کی بنیاد پر اپنے ہی گریڈ اور تنخواہ پر سلیکشن گریڈ میں شامل کرنے کو منطوری دی۔ان افسراں مین راج محمد، اجیت سنگھ، ضمیر احمد ریشو،محمد جہانگیر کھانڈے، محمد اسلم،پردیپ سنگھ چب،نودیپ وزیر،دھرندر شرما اور اشونی کمار شامل ہیں۔ کمشنر سیکریٹری انتظامی عمومی محکمہ منوج دیویدی کی جانب سے پیر کو جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ ن انتظامات سے ان افسراں کو کوئی حق نہیں ہوگا کہ وہ اپنے ترقی ،جو جموں کشمیر انتظامی سروس ضوابط2008کے تحت ہوگی،کے جواز کا دعویٰ کریں گے۔ مزید کہا گیا ہے کہ راج محمد کے علاوہ دیگر تمام افسراں تا حکم ثانی اپنے ہی جگہوں پر کام کرینگے،جبکہ راج محمد کو اٰدیشنل سیکریٹری محکمہ ٹرانسپورٹ تعینات کیا گیا۔ اس دوران ایک اور حکم نامے میں ڈپٹی کمشنر ریکوری جموں ہیڈ کواٹر، سٹیٹ ٹیکس راجندر سنگھ کو ڈپٹی کمشنر سٹیٹ ٹیکس انفورسمنت(مرکز) جموں کا اضافی چارج بھی تفویض کیا گیا ہے۔ آرڈر کے مطابق ڈپٹی کمشنر سٹیٹ ٹیکس اپیل جموں،یکم کو ڈپٹی کمشنر سٹیٹ ٹیکس اپیل دویم کا اضافی چارج بھی تاحکم ثانی فراہم کیا گیا۔