عظمیٰ سپورٹس ڈیسک
بڑی برہمنا//سابق وزیر اور پردیش بی جے پی کے نائب صدر سرجیت سنگھ سلاتھیا نے نوجوانوں کے کھیلوں کے تمام شعبوں میں حصہ لینے اور صرف مقبول روایتی کھیلوں تک ہی محدود نہ رہنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے وہ مختلف مقابلوں کا سامنا کرنے کے لیے اچھی حالت میں رہیں گے۔ بیرپور بڑی برہمنا چمپئن شپ 2023-24 میں منعقدہ ڈسٹرکٹ سانبہ سافٹ بال کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلاتھیا نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کو ان کی مجموعی شخصیت کی نشوونما کے علاوہ کیریئر کے مواقع فراہم کرتے ہیں، امید ہے کہ نوجوان بڑے پیمانے پر کھیلوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کو آگے بڑھائیں گے۔ چمپئن شپ کا انعقاد سانبہ سافٹ بال ایسوسی ایشن نے بیر پور بڑی برہمنا میں ’مائی یوتھ مائی پرائیڈ‘ اقدام کے تحت کیا تھا۔بیرپور واریئرز کلب نے مردوں میں اور جے سی سی گورہا سلاتھیا نے خواتین میں کامیابی حاصل کی۔مردوں میں ڈریگن کلب اور خواتین میں بیرپور کلب رنر اپ رہا۔انہوں نے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور قومی اور بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں اپنی شناخت بنانے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ مرکز اور جموںوکشمیردونوں کی حکومتوں نے باصلاحیت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک مضبوط طریقہ کار وضع کیا ہے۔انہوں نے شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو ان کی کارکردگی پر مبارکباد دی۔